شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم فل کے دو سیمینارز کا انعقاد

جمعہ 16 نومبر 2018 21:27

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اور لٹریچر کے زیرِ اہتمام ایم فل کے دو سیمینار ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

محقق اظہر الدین نوناری نے اپنا ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری کی رہنمائی میں جبکہ محققہ نایاب اقبال شیخ نے اپنا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی کی رہنمائی میں پیش کیا۔ ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری نے اپنے خطاب میں محققین کے کام کو سراہا اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :