خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا
جمعہ 16 نومبر 2018 22:46
(جاری ہے)
نتائج کے مطابق خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور کا مجموعی نتیجہ85فیصد رہا۔
ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد ڈینٹل سیکشن کا نتیجہ52فیصدرہا۔ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ54فیصد رہا۔مذکورہ امتحان میں ڈینٹل سیکشن باچاخان میڈیکل کالج مردان کا مجموعی نتیجہ63فیصد رہا، ڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا نتیجہ صرف 10فیصد رہا،کے ایم یوانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کامجموعئی نتیجہ 69فیصداور رحمان ڈینٹل کالج کا نتیجہ68فیصد رہا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاوید نے اس موقع پر کامیاب طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کامیاب طلبہ وطالبات اگلے امتحانات میں بھی نہ صرف کامیابی کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے بلکہ اپنے نتائج کو مذید بہتر بنانے کے لیئے مذید محنت کو اپنا شعار بنائیں گے۔انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ شعبہ امتحانات اپنے موجودہ معیار کو برقرار رکھے گا اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوششیںبھی جاری رکھی جائیں گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.