Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن بلوچستان کے صدر امیر محمد خان کھتران کی ملاقات ، ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 16 نومبر 2018 23:57

وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن بلوچستان کے صدر امیر ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں یہاں پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بارکھان بلوچستان وڈیرہ امیر محمد خان کھیتران نے ملاقات کی-اس موقع پر امیر محمدخان کھیتران کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنے قبیلے اورساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا-وڈیرہ امیر محمدخان کھیتران نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا- وڈیرہ امیرمحمد خان کھیتران نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے اچھے کاموں کے باعث تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں - وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ملک و قوم کیلئے بے پناہ محنت سے کام کر رہے ہیں- وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وڈیرہ امیر محمدخان کھیتران کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم وڈیرہ امیر محمد خان کھیتران اور ان کے ساتھیو ںکو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں - انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے - یہ دور حقیقی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دور ہے اورآنے والے دن عوام کی خوشحالی کا پیغام لیکر آئیں گے - وڈیرہ امیرمحمد خان کھیتران سابق وفاقی وزیرمیر باز خان کھتران کے بھائی ہیں -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات