یمن کی تعمیر نو کے ابتدائی پروگرام پر سعودی عرب کی زیر قیادت 4 ممالک متفق

ہفتہ 17 نومبر 2018 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سعودی عرب کی زیر قیادت برطانیہ، امریکا اور متحدہ عرب امارات نے یمن کی تعمیر نو کے ابتدائی پروگرام پر اتفاق کرلیا ہے۔ چاروںممالک نے اس امر پرزور دیا کہ یمن میں انسانی مسائل کی شدت کم کرنے کے لیے اقتصادی ترقی کی سکیموں پر عمل درآمد اشد ضروری ہے۔تجارتی و انسانی امور، شہریوں کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کے پروگراموں پر عمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چاروں ممالک کے سفراء نے طے کیا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران اعلیٰ سطحی وسیع البنیاد اجلاس کرکے مذکورہ مسائل پر زیادہ مفصل بحث مباحثہ کیا جائیگا اور انسانی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیا جائے گا۔ سعودی عرب، امارات ،برطانیہ اور امریکا کے سفراء اور عہدیدارو ں نے ریاض میں اجلاس منعقد کرکے یمنی اقتصاد کی مدد اور یمنی ریال کے استحکام کیلئے تعاون سے متعلق ٹھوس اقدامات کا عندیہ دیدیا۔