ایبٹ آباد کے گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ نبی میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ایبٹ آباد کے گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ نبی میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت، حمد، نعت، قومی ترانہ، ملی نغمہ، ٹیبلو شوز، تقریری مقابلوں میں اول اور دوئم آنے والے طلباء و طلبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی جنید خان جدون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے جس مہارت اور حوصلہ سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کی داد نہ دینا بھی بچوں کے ساتھ زیادتی ہو گی، بچوں نے اپنے فن کا بھرپور طور پر مظاہرہ کیا جو اساتذہ کی دن رات انتھک محنت کا ثمر ہے، ان اساتذہ کرام نے اپنا بھرپور حق ادا کیا جس سے آج بچہ اس قابل ہو گیا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور انداز میں پیش کر رہا ہے۔

ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ نبی سید طارق حسین شاہ نے اپنے خیالات میں کہا کہ یہ بچے ہمارا کل سرمایہ ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ گورنمنٹ کے اس ادارہ میں ہر بچہ بہترین تعلیم حاصل کر سکے اور اپنے ٹیلنٹ کو بھرپور طور پر آزما سکے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے سٹاف محمد تنویر، توقیر خان، محمد دلاور، محمد علی خان اور وجیہہ الحسن خان کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے آج ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :