سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا قاسم خان سوری کی رہائش گاہ چلتن ہائوسنگ اسکیم جا کر ان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،انہوں نے سوگوار خاندان سے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہے ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ،بیوٹمزیونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئراحمد فاروق خان بازئی ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ،پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑ،سیاسی وسماجی رہنمائوں سحر گل خلجی ،میر لیاقت لہڑی نے بھی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائیں ۔