حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل مآرب کی فضاء میں تباہ کر دئیے گئے

میزائل تباہ کیے جانے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 18 نومبر 2018 11:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مآرب شہر کی فضاء میںتباہ کردئیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ بیلسٹک میزائل تباہ کیے جانے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

عرب اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ یہ میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے پھینکے گئے تھے۔گذشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوںنے اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کے مقامی ہیڈ کواٹر کو دو بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی، تاہم بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :