تحصیل کورٹس پتوکی میڈم رابعہ ریاض صاحبہ کی عدالت میں جعلی ضمانتی مچلکہ دینے والے فراڈی شخص کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) تحصیل کورٹس پتوکی میڈم رابعہ ریاض صاحبہ کی عدالت میں جعلی ضمانتی مچلکہ دینے والے فراڈی شخص کے خلاف اہلمندناصر عباس کھرل کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پتوکی نے بجرم 420/468/471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تا حال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق پتوکی نواحی گاؤں جاگوالہ چک نمبر 4 کے رہائشی عبدالحمید ولد محمد اسلم نے مقدمہ نمبر 265/17 بجرم 399/401/402 ت پ میں ملزم کی ضمانت کے لیے فرد بعدالت جناب میڈم رابعہ ریاض صاحبہ کی عدالت میں پیش کی تو عدالت نے فرد کی تصدیق کیلیے حلقہ پٹواری محمود رضا کو عدالت طلب کرلیا پٹواری نے عدالت میں حاضر ?و کر کہا کہ میں نے کوئی فرد اس نام سے جاری نہیں کی اور نہ ہی میں نے کوئی دستخط کیے ہیں اور ہاں عبدالحمید ولد محمد اسلم قوم راجپوت اس کے نام پر کوئی رقبہ نہ ہے لہذا یہ فرد جعلی ہے اس شخص کے خلاف جعلسازی دھوکہ دہی کی قانونی کاروائی کی جائے عدالت نے کاروائی کرتے ھوے عبدالحمید کے خلاف مقدمہ اندراج کا حکم دے دیا بعدالت جناب میڈم رابعہ ریاض صاحبہ سول جج پتوکی کے اہلمند ناصر عباس کھرل کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ملزم خلاف مقدمہ درج کر لیا تا حال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی -