برطانیہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

پاک برطانیہ بزنس کونسل نے پاکستان میں 25ہسپتالوں کی تعمیر کااعلان کردیا

اتوار 18 نومبر 2018 16:00

برطانیہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
راولپنڈی18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پاک برطانیہ بزنس کونسل کے چیئر مین جولین بارنزنے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں صحت، فارما سیوٹیکل اور فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ،پاک برطانیہ بزنس کونسل پاکستان کے بڑے شہروں کے قریب 250ملین ڈالر لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ پچیس ہسپتال بنائے گی ے میں دلچسپی رکھتی ہے جس پر تقریبا آئے گی۔

ترجمان آر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ ان خیالات کا اظہار پی بی بی سی کے چیئر مین جولین بارنزاور وفد کے دیگر اراکین نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرکیا وفد میں بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل رشید اقبال بھی تھے ۔اس موقع پر صدر چیمبر ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدر ڈاکٹر شمائل داود، مجلس عاملہ کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین جولین بارنز نے کہا کہ ان کی آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر نئے کاروباری مواقع کی تلاش اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر PSBC اور PBBC کی جانب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے گئے اس موقع پرصدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ صحت کا شعبہ پاکستان میں توجہ طلب ہے کونسل کی جانب سے پاکستان میں پچیس جدید ہسپتالوں کی تعمیر کا پروگرام نہایت خوش آئند ہے ، ڈھائی سو ملین ڈالر کا یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں انقلاب لائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ بزنس کونسل اور بریٹین بزنس کونسل پاکستان میں صنعتی اور کارپوریٹ شعبے کی ترقی اور ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔