آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر10700 کیوسک ہو گئی

پیر 19 نومبر 2018 13:19

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلاکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیرکو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20900کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد4500 کیوسک اور اخراج4500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد10700کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد10500کیوسک اور اخراج4000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1455.21 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.487 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1144.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.575 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :