شہریوں کا شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے آتش بازی کے استعمال پر پابندی کی اپیل

پیر 19 نومبر 2018 14:23

شہریوں کا شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدر آتش گیر دھماکہ خیز مواد کا استعمال کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے اور اس سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پیر کو ایک سروے کے مطابق شہریوں کی اکثریت نے شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی کی مخالفت کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آتش بازی میں زیادہ تر ہمارے نوجوان حصہ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا اس قدر آتش گیر مواد کا استعمال اس کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب کرتا ہے اور اس سے شہریوں کو شور جیسی ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس، جی سیون، جی ایٹ اور جی نائن میں اکثر شادیاں سڑکوں پر خیمے لگا کر منعقد کی جاتی ہیں اور ان شادیوں پر آتش بازی ارد گرد کے رہائشیوں کے لئے وبال جان سے کم نہیں ہوتی۔ وہ رات دیر تک سو نہیں سکتے اور ہر وقت کسی بھی بڑے حادثہ کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آتش بازی کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :