سپریم کورٹ نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت مکمل کرنے کی مدت میں تین ہفتے کی توسیع کر دی

پیر 19 نومبر 2018 16:41

سپریم کورٹ نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت مکمل کرنے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت مکمل کرنے کی مدت میں تین ہفتے کی توسیع کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی جانب سے العزیزیہ ملز ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ مدت میں مزید توسیع ہونی چاہیے تاکہ ریفرنس کی سماعت مکمل.ہو سکے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں مزید تین ہفتے کی توسیع کر تے ہوئے قرار دیا کہ اس کے بعد ٹرائل کورٹ کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی ۔