کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے معصو م بچہ جاں بحق

بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، والد کا مطالبہ

پیر 19 نومبر 2018 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) کورنگی میں گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 5 سالہ عالیان والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ کورنگی ساڑھے تین نمبرپرگردن پرپتنگ کی ڈورپھرگئی، جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کواسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

بچے کی موت کی خبرسنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جب کہ اہل خانہ کسی کارروائی کے بغیرلاش کواسپتال سے گھرلے گئیبچے کے والد کا کہنا ہے کہ حکومت پتنگ کی ڈور پر پابندی لگائے اور اس پر عمل بھی کرائے۔ انھوں نے بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں پتنگ کی ڈور کی وجہ سے ہر سال متعدد افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔