انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا

پیر 19 نومبر 2018 18:49

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.97روپے سے گھٹ کر133.95روپے اورقیمت فروخت134.07روپے سے گھٹ کر134.05روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.90روپے اورقیمت فروخت134.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے کااضافہ، قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں بھی 50روپے کااضافہ اورفروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.00روپے سے بڑھ کر152.50روپی اورقیمت فروخت154.00روپی پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر171.50روہے اورقیمت فروخت173.00روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں20پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں5پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.40روپے سے بڑھ کر35.60روپی اورقیمت فروخت35.90روپے سے گھٹ کر35.85روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.40روپے سے بڑھ کر36.45روپی اورقیمت فروخت36.90روپے سے گھٹ کر36.65روپے ہوگئی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے سے گھٹ کر19.00روپے اور قیمت فروخت20.20روپے سے گھٹ کر20.00روپے ہوگئی۔