وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی شرکت

پیر 19 نومبر 2018 18:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم میں 12 سے 19 نومبر تک منعقد ہونے والے غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں طلبہ نے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ ہر سال ان مقابلوں کا اہتمام کرتا ہے جس کا مقصد طلبہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے دن حسن قرأت کا مقابلہ ہوا جس میں میٹرک لیول پر پہلی پوزیشن فائزہ فیصل نے، دوسری پوزیشن انیق الرحمن نے جبکہ تیسری پوزیشن عبداللہ قاضی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

انٹر لیول پر حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن عبداللہ سبحان نے اپنے نام کی دوسری پوزیشن حافظ محمد حنظلہ جبکہ تیسری پوزیشن حافظ محمد حذیفہ نے حاصل کی۔ دوسرے مقابلہء نعت میں میٹرک لیول پر پہلی پوزیشن خلیق الرحمن دوسری پوزیشن محمد مکرم صدیق اور تیسری پوزیشن دعا رضا نے حاصل کی۔ مقابلہء نعت میں انٹر لیول پر پہلا انعام ہانیہ امتیاز نے حاصل کیا، دوسرا انعام عائشہ نور جبکہ تیسرا انعام رضوان علی نے حاصل کیا۔

مقابلوں کے تیسرے روز ملی نغموں کامقابلہ ہوا جس میں میٹرک لیول پر پہلا انعام اویس علی اسد نے اپنے نام کیا جبکہ دوسرا انعام اکرام الحق نے حاصل کیا۔ تیسرا انعام آمنہ خان نے حاصل کیا۔ انٹر لیول پر پہلا انعام محراب حبیب، دوسرا انعام محمد حریر حیدر جبکہ تیسرا انعام ماہین تنویر نے حاصل کیا۔ ہم نصابی ہفتے کے چوتھے روز اردو تقریر مقابلے ہوئے جس میں میٹرک لیول پر پہلا انعام غفران علی دوسرا انعام مانور زیب جبکہ تیسرا انعام لائبہ عندلیب نے حاصل کیا۔

اردو تقریری مقابلے میں انٹر لیول پر پہلی پوزیشن سمیع الرحمن نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن وجاہت اشرف جبکہ تیسری پوزیشن عروج سیف نے اپنے نام کی۔ مقابلے کے پانچویں روز انگریزی تقریری مقابلہ ہوا جس میں میٹرک لیول پر پہلی پوزیشن فاطمہ نور عالم نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عفنان فیاض نے اور تیسری پوزیشن عزیل جاوید نے حاصل کی۔ مقابلے کے چھٹے یعنی آخری روز سائنس نمائش کے نام رہا جس میں فزکس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن عزہ امجد نے حاصل کی، دوسری پوزیشن جنید صدیق اور تیسری پوزیشن معاذ نے اپنے نام کی۔

بیالوجی میں پہلی پوزیشن عارفہ بی بی نے اپنے نام کی دوسری پوزیشن عبدالحنان جبکہ تیسری پوزیشن محمد یحیٰ نے حاصل کی۔ کیمسٹری میں پہلا انعام ابرار الحق نے حاصل کیا اور دوسرا انعام سحر عاصم جبکہ تیسرا انعام ماہم وقار نے حاصل کیا۔ کمپیوٹر سائنس میں پہلی پوزیشن شاہ محمد سہیل نے حاصل کی۔ دوسری محمد تیمور اور تیسری پوزیشن عدنان صمد نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :