صوبہ کے تمام یونیورسٹیوں کے اندر منشیات کے استعمال اورغیرضروری سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ طلب
یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹس کاغلط استعمال ، منشیات اور سیاسی سرگرمیو میں ملوث ہونا ناقابل برداشت ہے،شاہ فرمان
پیر 19 نومبر 2018 20:36
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان کا کہناتھا کہ ہمیں نوجوان نسل کی قوی مفاد میں تعلیم و تربیت یقینی بنانا ہوگی، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتربنائیں اور ہم کسی صورت اس حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرزیادہ توجہ دینی چاہئیے، اساتذہ کا کردار، رویہ اوراخلاق طلباء کیلئے عملی نمونہ ہوتاہے، طلباء کی کردار سازی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیے کیونکہ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی معیار بھی بہت ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرناہوگا اور اپنی ذمہ داری سے غفلت برتنا مجرمانہ فعل ہے، تعلیم وتربیت دونوں چیزوں کو ہم نے بطور چیلنج لیناہے تب ہی ہم ایک بہترین نوجوان نسل تیارکرسکیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام وائس چانسلرز پر واضح کیا کہ یونیورسٹیاں اپنے مالی سال کا بجٹ ترجیحات وضروریات کے بنیاد پر طے کریں اور اپنے بجٹ کاآڈٹ یقینی بنائیں جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ تمام اعلی جامعات بغیرکسی سیاسی دباؤ، ذاتی مفاد اور میرٹ کے خلاف کسی صورت تقرریاں نہ کریں، خلاف قانون اور میرٹ کے برعکس بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیز کے تمام مسائل کے حل، مالی و انتظامی امور کیلئے گورنر ہاؤس ہر وقت کھلاہے کیونکہ اگر ہم یونیورسٹیز کو وقت نہیں دے سکتے تو پھر ہمارا یہاں بیٹھنا فضول ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.