مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے 6اعلی ترین بیوروکریٹ کو بی ایس 21 سے بی ایس 22میں ترقی دے دی گئی

منگل 20 نومبر 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والی6 اعلی ترین بیوروکریٹ کو اعلی اختیاراتی سیلکشن بورڈ کی سفارشازت پر بی ایس 21 سے بی ایس 22میں ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

پے رکو اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق جن افراد کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی ہے ان میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر شفقت الرحمان رانجھا ، محمد خان منیجنگ ڈائریکٹر پاسکو، ڈاکٹر امیر احمد خصوصی سیکرٹری داخلہ ڈویژن، ڈاکٹر جمال ناصر ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونکیشن ڈویژن ،محمد نعیم خان اور پولیس سروسز کے افسرحسین اصغر شامل ہیں .

متعلقہ عنوان :