اداکارہ تارا ستریا نے 23 ویں سالگرہ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے سیٹ پر اپنی جڑواں بہن کے ساتھ منائی

منگل 20 نومبر 2018 13:00

اداکارہ تارا ستریا نے 23 ویں سالگرہ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بالی وڈ کی نو آموز اداکارہ تارا ستریا نے اپنی 23 ویں سالگرہ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے سیٹ پر اپنی جڑواں بہن کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ تارا ستریا نے اپنی 23 ویں سالگرہ فلم کے سیٹ پر منائی۔ اس موقع پر اداکار ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے، فلم سازکرن جوہر، سدھارتھ ملہوترا، ہدایت کار پونیت ملہوترا، ایشان کھتیر اور ان کی والدہ نیلما عظیم نے شرکت کی جبکہ یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ وہ جڑواں بہنیں ہیں جس کا نام پیا ستریا ہے۔

متعلقہ عنوان :