پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

منگل 20 نومبر 2018 13:21

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

1989ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا، جس کے بعد 20نومبر 1990ء کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کر کے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔