Live Updates

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے پختہ عزم پر عمل پیرا ہے‘اعجاز احمد چوہدری

عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے،تمام وفاقی اور صوبائی وزراء عوام کی خدمت کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں

منگل 20 نومبر 2018 14:18

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے پختہ عزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے پختہ عزم پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ترقی کی منازل طے کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے،تمام وفاقی اور صوبائی وزراء عوام کی خدمت کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں،وزیراعظم کا پلان ملک کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکز ہے یہ پلان پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت، سماجی خدمات میں انقلاب،وفاق پاکستان کا استحکام،طرز حکومت میں تبدیلی،معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور آبی وسائل کے تحفظ کا پیش خیمہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ، تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے جس کی تکمیل اداروں کی کارکردگی بہتر اور عوام کو ریلیف ملے گا، تحریک انصاف کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے تحریک انصاف کی حکومت مضبوط ہے ، عوام کے اعتماد پر پورا اُترے گی اور عنقریب ملکی مسائل پر قابو پا لے گی اور سازشی ٹولے جو مرضی کرلیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں ایک خودمختار اور فلاحی ریاست بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات