نوشہرہ پولیس کانیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 20 نومبر 2018 15:00

نوشہرہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈی پی او نوشہرہ کیپٹن (R) منصور امان کے خصوصی احکامات ضلع بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں ،پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے آپریشن کے دوران 10مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے گئے، دوران آپریشن,ایک عدد رائفل، 04 پستول اور مختلف ساخت کے 80 عددکارتوس برآمد کئے گئے،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 05 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے، 22افراد کو زیر دفعہ 151/107 اور13افراد کو55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :