اسلام آباد میں منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی، 15 ملزمان گرفتار

منگل 20 نومبر 2018 19:33

اسلام آباد میں منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقارخا ن کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پررورل زون پولیس نے ایس پی رورل لیا قت حیا ت نیازی زیر نگر انی پولیس نے منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پور کا رروائیاں کیں ، جس میں سہالہ پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم محمد شفیق عرف شینوکو گرفتار کر کے 1045گرام سے چرس بر آمد کرلی گئی،اے ایس آئی سہیل اکر م نے ملزم محمد عمیر سے 12بو ر گن معہ چار روند ، اے ایس آئی محمد ساجد اقبال نے ملزم محمد وقاص سے ما ل مسروقہ 30ہزارروپے کا بر آمد کرلیا، اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم خضر کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کرکے 120لیٹر تیل قبضہ پولیس میں لے لیا ، اسی طر ح تھانہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر ما ئیکل گل نے ملزم معراج خان کو گرفتار کرکے 1025گرام چرس بر آمد کر لی گئی، اے ایس آئی نو از نے ملزم اوزیز احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، اے ایس آئی ظفر مہد ی نے ملزم راجہ محسن سے پسٹل 30بور ، اے ایس آئی گل خا ن نے ملزم زین علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے اے ایس آئی افضل نے ملزم اسد خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے سب انسپکٹر نو اب نے ملزم اشفاق سے 190گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کورال پولیس کے اے ایس آئی ظفر نے مجرم اشتہا ری محمد رضو ان سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،ملزم احمد گل کو گرفتار کر کے اس سے 220گرام چرس اور ملزم فیاض کو گرفتار کر کے 1230گرام چرس برآمد کی. تھا نہ نیلورپولیس کے سب انسپکٹر میا ں نے ملزم علی سے 262گر ام چرس برآمدکر لیا۔

بھارہ کہو پولیس نے ملزم حامد کو گرفتار کر کے 1080گرام چرس برآمد کی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئے گا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گھنائو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئیگی۔ انہو ں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔