نمل نے عبیداللہ خان کو انگزیزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کا حقدار قرار دیدیا

منگل 20 نومبر 2018 22:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے عبیداللہ خان کو انگزیزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کا حقدار قرار دیدیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی تحقیقی مقالے کا عنوان ’’انگریزی جملے کی شعوری تشکیل میں سماجی حیثیت کا اثر: انگزیزی بطور غیر ملکی زبان کے پاکستانی طلبا کا ایک مطالعہ‘‘ تھا جو انہوں نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ عبیداللہ خان ایک غیر ملکی یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد ہیں۔