یونیورسٹی آف تربت کے تربت اور گوادر کیمپس میں داخلہ لینے کی تاریخ میں30نومبر تک توسیع

منگل 20 نومبر 2018 23:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت اور گوادر کیمپس میں Spring Semester 2019میں مختلف بی ایس پروگرامزاور ایم اے۔ایم ایس سی اور ایم فل پروگرام میں داخلہ لینے کی تاریخ میں30نومبرتک توسیع کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی ای پاس امیدوار بھی شعبہ تعلیم میں بی ایڈ ہانز پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مین کیمپس تربت میں بی بی ایٰٰؑٓ ، ایم بی اے، بی ایس سی ایس، بی ایس کامرس ، ایم کام، بی ایڈ ہانز،ایم اے ایجوکیشن، بی ایس کیمسٹری ،ایم ایس سی کیمسٹری، ایم فل کیمسٹری، بی ایس بائیو کیمسٹری ، بی ایس باٹنی، بی ایس بائیوٹیکنالوجی،بی ایس انگلش، ایم اے انگلش، بی ایس بلوچی،ایم اے بلوچی، ایم فل بلوچی، بی ایس پولیٹیکل سائنس،ایم اے پولیٹیکل سائنس، اوربی ایس اکنامکس اور ایم ایس سی اکنامکس کے علاوہ ، گوادر کیمپس میں بی بی ایٰٰؑٓ ، بی ایس آئی ٹی ، بی ایس کامرس اور بی ایڈ (ہانز) میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات اب 30نومبر2018تک اپنے کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم حبیب بنک لمیٹڈ میں یونیورسٹی آف تربت کے اکائونٹ نمبر1040-7900-25001 اور گوادر کیمپس کے لئے اکاو،ْنٹ نمبر1040-79009540-01 میں مبلغ 300/=روپے جمع کرانے کے بعد یونیورسٹی آف تربت،گوادرکیمپس، مکران کے تمام ڈگری کالجز اور حبیب بینک کے تمام برانچز سے وصول کئے جاسکتے ہیں ، د اخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹwww.uot.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ گوادر کیمپس کے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس اور گوادر کیمپس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز کالج گوادر، سیدہاشمی بوائزڈگری کالج گوادر،جی ڈی اے کالج گوادر اور حبیب بنک لمیٹڈ گوادر برانچ سمیت آرسی ڈی کونسل گوادراور ازم آزمانک پسنی سے وصول کئے جاسکتے ہیں دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔

ضرورت مند اور قابل و محنتی طالب علموں کے لئے مختلف سکالرشپس بھی دستیاب ہیں۔و الدین اور امیدواروں کے پرزورمطالبے کے پیش نظراور ایچ ای سی کے قوائد وضوابط کے مطابق اب اے ڈی ای پاس امیدوارشعبہ ایجوکیشن کے بی ایڈ ہانز پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے داخلہ سیکشن تربت یونیورسٹی اور گوادرکیمپس سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :