عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا سینئر صحافی میاں محمد صدیق کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 23:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ،صوبائی صدر رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے سینئر سب ایڈیٹر میاں محمد صدیق کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کوسراہتے ہوئے منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میاں محمدصدیق نے بلوچستان یونین آف جنرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے فعال رکن اور عہدیدارکی حیثیت سے ہرمحاذ پر بلوچستان کے صحافیوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے میاں محمد صدیق کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔