سکھر خیرپور گھوٹکی سمیت اندرون سندھ جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی جوش و خروش ، اورعقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھرروہڑی خیرپور گھوٹکی سمیت اندرون سندھ بدھ کے روز جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی جوش و خروش اورعقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ عید میلاد النبی ؐ کے دن کا آغاز صبح مساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعائیں اور درود وسلام سے ہوا شہر کی فضاء دردوو سلام سے گونجتی رہی۔

اس موقع پر مختلف مذہبی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طور پر منانے کیلئے مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے۔ سالانہ مرکزی جلوس درگاہ شیخ شیہن بادشاہ سے بارہ ربیع الاول کی صبح برامد ہوا جبکہانجمن فدایان رسول اور میلاد مصطفی کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی و کا مرکزی جلوس میلاد چوک گھنٹہ گھرسے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

میلاد چوک گھنٹہ گھر پرمیلاد مصطفیؐ کمیٹی کی جانب سے استقبال جلوس کے موقع پر مرکزی جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے سیرت النبی ؐ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا، اس موقع پر نعت خواں کی جانب سے نعت شریف پیش کی گئیں، علاوہ ازیں جشن عید میلاد النبی ؐ سکھر شہر کی گلیوں محلوں اور مساجد سے جلوس نکالے گئے، جو مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے، اس موقع پر جلوس ریلیوں میں شامل بچوں بڑوں کا شوق جذبہ قابل دید تھا، انہوں نے ہاتھوں میں پرچم بینرز اٹھا رکھے تھے اور صلوة و سلام دردو شریف کا ورد کر رہے تھے، شہر بھر میں ہر طرف سبز گنبد خضری کے جھنڈوں کی بہار آئی ہوئی تھی،عید میلاد کئے موقع پرگھروں مساجد اور مختلف مقامات پر محافل میلاد پرچم کشائی کی تقریبات اور اجتماعات کیے گئے، شہر کی سرکاری نجی عمارتوں مساجد گھروں اور تجارتی مراکز دوکانوں کو رنگ برنگی لائٹوں ، خوبصورت بینرز پرچموں اور درود سلام کے بینرز سے سجایا گیا اور چراغاں کیا گیا تھا، جبکہ بازاروں میں لائٹنگ کی گئی ہے ۔

سکھر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھا جانے اور لوگوںکو تحفظ فراہم کیا جانے کی سلسلہ میں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی، جلوسوں کے ساتھ رینجرز پولیس نگرانی پر مامور رہی جبکہ شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے تھے۔