عید میلاد النبیﷺ کو موقع پر ایس ایس یو کمانڈوز کا فلیگ مارچ

بدھ 21 نومبر 2018 20:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس غلام مرتضیٰ تبسم کی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ (ایس ایس یو )کے کمانڈوز نے ایس پی ایس ایس یو عبدالستار بھٹو کی قیادت میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق فلیگ مارچ کا انعقاد کا مقصد شہریوں سے اظہار یکجہتی اور ان میں بہتر سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق اعتماد بحال کرنا تھا۔

کمانڈوز جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز تھے ۔اعلامیہ میں مزید بتایاگیا ہے کہ جدید ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیلٹکس (S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔