کمشنر گلگت کی زیر صدارت دسمبرمیںہونے والے پولیومہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

جمعہ 23 نومبر 2018 13:24

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا جس میں پولیومہم کو کامیاب بنانے اور سابقہ پولیو مہمات میں درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا جس میں ڈاکٹر وینڈی میگن ٹیم لیڈر( ڈبلیوایچ او) ڈاکٹر سہراب علی ایریا کوارڈینٹیر ، ڈاکٹر باسط پی ایس او ،ڈاکٹر گوہر سجاد، حبیب الرحمٰن اسسٹنٹ کمشنر ، سید شہزاد حسین (ڈبلیوایچ او) اور محمد بلال نیازایڈمنسٹریٹیو آفیسر نے اجلاس میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 10دسمبرسے 13دسمبرکوہونے والا تین روزہ پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے موبائل سوفٹ ویئر بنانے کافیصلہ کیاگیاجبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو پولیومہم کے حوالے سے تربیت دی جائیگی ۔اسسٹنٹ کمشنر ٹو کمشنر حبیب الرحمٰن کو اس مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تاکہ پولیو مہم کوبہتر طریقے سے سر انجام دیا جاسکے۔ گلگت ڈویژن کے دور دراز علاقے جہاں ماہ دسمبر میں پولیو مہم کی تکمیل ممکن نہیں ، ان علاقوں میں راستے کھلنے کے فورا بعد پولیو ویکسینیشن کے مہم کو مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :