اداکارہ مدھو کی اسٹیج ڈرامہ ’’چور مچائے شو ر ‘‘ میں دلکش رقص پرفارمنس

جمعہ 23 نومبر 2018 13:37

اداکارہ مدھو کی اسٹیج ڈرامہ ’’چور مچائے شو ر ‘‘ میں دلکش رقص پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) اداکارہ مدھو نے اسٹیج ڈرامہ ’’چور مچائے شو ر ‘‘ میں دلکش رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو ان دنوں ستارہ تھیٹر گجومتہ میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’چور مچائے شور ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے اپنی دلکش رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں پر جادو کر دیا اور وہ خود بھی دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ انمول پیاری ،نگینہ شہزادی ،روزی خان ،کاشف برال ،ریاض قیدو ،نذیر جانی ،اعجاز ببلی ،نعیم شوکی ،انور ماہی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ مدھو پروڈکشن کی پیشکش ہے جبکہ اس کے رائٹر و ڈائریکٹر انور ماہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :