فحاشی پھیلانے کے الزامات، محکمہ داخلہ نے درجنوں سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

پیر 26 نومبر 2018 20:29

فحاشی پھیلانے کے الزامات، محکمہ داخلہ نے درجنوں سٹیج اداکاروں کو شوکاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سٹیج اداکاروں کی جانب سے فحاشی پھیلانے کے الزامات میں محکمہ داخلہ نے درجنوں سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں نوٹسوں کی وصولی سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ نوٹسوں میں واضح کیا گیا ہے کہ جو سٹیج اداکار انہیں وصول کردہ نوٹسوں کا ایک ہفتے کے اندر جواب نہیں دیں گی تو ان پر سٹیج پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ نوٹس وصول کرنے والی اداکاروں میں آرزو، سمیرا چوہدری سمیت دیگر درجنوں اداکارائیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :