کوئٹہ ،الیکشن ٹربیونل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال ، اراکین قومی اسمبلی کمال الدین ،آغا محمود شاہ، میر ظہور بلیدی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

منگل 27 نومبر 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال ، اراکین قومی اسمبلی مولوی کمال الدین ،آغا محمود شاہ، صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن ٹربیونل بلوچستان وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران ووٹرز کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کی درخواست کی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیارکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست پر حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاصوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کے دوران حتمی بحث مکمل کرلی گئی جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کی استدعا بھی کردی جس کے بعد ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن ٹریبونل میںحلقہ این اے 272 رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف وزیراعلی بلوچستان کی درخواست پر سماعت کے دوران وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے پیش اٹارنی کا بیان قلمبند کر کے اس پر جرح مکمل کی گئی جس بعد الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی، رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ کی درخواست پر سماعت میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی بھی بطور وکیل ٹربیونل میں پیش ہوئیں ،سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث مکمل ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا