ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٴْٹھانے ہونگے،

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات

منگل 27 نومبر 2018 23:35

ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٴْٹھانے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے منگل کے روزپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی،معاشی و اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی عوامی مسائل کا حل مضمر ہے قانون سازی کے لیے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ایوان کی کاروائی میں پارلیمانی روایات اور قواعد و ضوابط کوملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ایوان کا تقدس اور احترام کا خیال رکھنا تمام اراکین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل معاشی دورسے گزر رہا ہے اس بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں و ہی قومیں عروج پاتی ہیں جو مشکل وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں،پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔انہوں نے وفاق صوبوں کو درپیش مسائل کے حل اور صوبوں کومکمل بااختیاربنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو تمام صوبوں کے ساتھ مل مشترکہ لائحہ عمل تحہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپیکراسد قیصر نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے مابین رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی اور عملے کی استعدار کارمیں اضافے کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدرپرویز الہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کو بحران سے نکانے کے لیے اپنا عملی اور بنیادی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جو سنگین مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے پارلیمانوں میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کواپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اورپینے کے صاف پانی سمیت بے شمار بنیا دی ضروریات زندگی کی ضرورت ہے جن کا مکمل حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی سے ہم بے روزگاری اورغربت جیسے مسائل پر جلد قابو پا سکتے ہیں۔