دنیا میں ہر سال 16.9 ملین افراد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں
ملک بھر میں سرجری کی سستی اور معیاری سہولیات کو یقینی، سرجیکل سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا ، وزارت صحت
بدھ 28 نومبر 2018 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کی غیر محفوظ اور غیر معیاری سہولیات کی وجہ سے دیگر مختلف طبی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ تر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ تکنیکی مہارتوں اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا طبی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 68 ویں اجلاس میں 2015ء میں ایک قرار داد پر دستخط کئے ہیں جس میں سرجیکل کے نظام کو محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظٖہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرجیکل علاج معالجے کے حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کرنے کے سلسلہ میں پاکستان پہلا ایشیائی ملک ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اینڈ اسپیشلسٹ سرجیکل کیئر پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر والٹ جانسن نے کہا ہے کہ متوسط آمدنی والے دنیا کے 88ممالک میں آئندہ پندرہ سال کے دوران سرجیکل علاج معالجے کو محفوظ آسان اور سستا بنانے کے لئے 420 ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ ہے جو بہت بڑی رقم نظر آتی ہے تاہم اگر سرجری کے معیاری اور سستے علاج تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو ان ممالک کو اس دوران 12کھرب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرجری کی محفوظ معیاری اور کم خرچ سہولیات کی فراہمی سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے جس سے پائیدار ترقی کے بین الاقوامی اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.