اپنے خلاف نیب ریفرنس بننے پر استعفیٰ دے دونگا ،ْ زلفی بخاری

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کردیا سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ْ تقریب سے خطاب

بدھ 28 نومبر 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان یا مجھ پر نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں ہم انہیں رشوت مانگ مانگ کر مایوس کر دیتے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔ انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہئے ،ْ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دے دیں گے۔