ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مہلت کی ایف آئی اے کی درخواست خارج

جمعہ 30 نومبر 2018 16:26

ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مہلت کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست مسترد کر دی۔ ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ لندن سے شواہد حاصل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔