فلم ’’پانی پت‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، عکسبندی شروع

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:19

فلم ’’پانی پت‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، عکسبندی شروع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی فلم ’’پانی پت‘‘ کانیا پوسٹر جاری کر دیا گیا اورفلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم’’پانی پت‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلممیں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔