کرکٹ آسٹریلیا الیون اور بھارت کے درمیان چار روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا، مرلی وجے کی سنچری

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:44

کرکٹ آسٹریلیا الیون اور بھارت کے درمیان چار روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا، ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سڈنی پر کھیلے گئے چار روزہ ٹور میچ کے چوتھے اور آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز 358 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 544 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی بائولرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 186 رنز کی برتری دلائی، نیلسن نے شاندار سنچری سکور کی اور 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ہارڈی 86 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد شامی نے 3 اور ایشون نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت نے کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 211 رنز بنا لئے تھے، دن ختم ہونے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا، مرلی وجے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 129 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لوکیش راہول 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔

متعلقہ عنوان :