ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بہترین حفاظتی اقدامات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،سپر نٹنڈ نٹ جیل فرخ سلطان نار

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:46

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بہترین حفاظتی اقدامات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار سپر نٹنڈ نٹ جیل فرخ سلطان نارو و دیگر افسران نے جیل میں موک ایکسرسائز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر فرد ہے ملک کے مقدر کا ستارہ جس کے لیے تمام نوجوانوں کو جذبہ حب الوطنی سے ملک اور قوم کی حفاظت کرنے کا مشن اپنانا ہو گا جبکہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش مظر ڈسٹرکٹ جیل جہلم پر تسلی بخش سیکورٹی انتظامات اور کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے نبردار ہونے کے لیے آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم پر قانون نافظ کرنے کے والے اداروں کی شمولیت سے وسیع پیمانے پر انتہائی منظم موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔

تمام اداروں کی استعداد کار اور دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے جیل پر دہشت گردوں کی طرف سے شمال مغربی حصے سے حملہ کرنے کا فرضی منصوبہ بنایا گیا جس پر جیل فورس نے الرٹ ہو کر جیل کے گرد حفاظتی اقدامات قائم کرتے ہوئے سیکورٹی حصار قائم کرتے ہوئے پوزیشن سنبھالی اور ایمرجنسی سائرن بجا کر ہنگامی حالات کے بارے میں دیگر اداروں کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں جیل آفیسران اور جوانوں کے علاوہ پاکستان آرمی کی یونٹ 10 Medium Regiment کھاریاں کی طرف سی Responce Force Quick اور Bomb Disposal Squad کے آفیسران اور پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ اور دیگر سول اداروں ایجنسیز کے اعلی تربیت یافتہ اور جذبہ حب الوطنی سے لیس جوانوں نے بھی شرکت کی۔جیل فورس اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جیل کی تمام بلڈنگ کو چاروں اطراف سے گھیر کر دہشت گردوں کے فرضی حملہ کا بھرپور مقابلہ کیا اور ایمرجنسی صورت حال کو عملی طور پر کنٹرول کرتے ہوئے حملہ آور دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

Bomb Disposal Squad کی جانب سے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر ضائع کیا گیا۔ موک ایکسرسائز کے اختتام پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔