پنجاب صاف پانی کمپنی میں کرپشن کی تحقیقات مکمل‘ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کردیاگیا
ابتدائی ریفرنس میں نامزد ملزمان پر 34 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار روپے کی کرپشن کے الزامات
میاں محمد ندیم پیر 3 دسمبر 2018 15:28
(جاری ہے)
ابتدائی ریفرنس میں نامزد ملزمان پر 34 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں.
نیب کی جانب سے دائر ابتدائی ریفرنس میں 20 ملزمان کے خلاف 39 گواہان کو شامل کیا گیا ہے. ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ نامزد ملزمان نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب میں 13کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار روپے، سول ورکس اور درخواستوں کی وصولی سمیت دیگر مد میں13 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار جبکہ سولر ورکس اور ان کی قیمتوں کے سلسلے میں 8 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار روپے کی کرپشن کی. یاد رہے کہ نیب لاہور نے چیئرمین نیب کے حکم پر صاف پانی اسکینڈل کی انکوائری شروع کررکھی تھی. صاف پانی کمپنی انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے داماد علی عمران، سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وحید گل نے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا. اپریل میں صاف پانی کمپنی کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ منصوبے پر 4 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کو صاف پانی کی ایک بوند بھی نہیں ملی. سابق سی ای او صاف پانی وسیم اجمل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر مقامی ماہرین کو ہٹا کر بیرون ملک سے ماہرین بلائے گئے تھے، وزیر اعلی پنجاب نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود صاف پانی کمپنی سے متعلق احکامات دیئے. کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ اب تک تقریباً 30 کروڑ روپے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی خدمات پر خرچ کیے جاچکے ہیں، مکمل منصوبے کے لیے تقریباً 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 4 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کے 116 پلانٹس لگائے گئے.مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.