Live Updates

’’دیکھو اور انتظار ‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ،خورشید شاہ

حکومت کام نہیں کرے گی تو گھر کی راہ لینا پڑے گی وگرنہ عوام خود گھر بھیجے گی،بجلی ،گیس ،پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے،معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی ورثے کی تباہی بھی شروع ہو گئی ، صحافیوں سے گفتگو

پیر 3 دسمبر 2018 16:49

’’دیکھو اور انتظار ‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ،خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ’’دیکھو اور انتظار ‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ، حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے ہوں گے ،حکومت کام نہیں کرے گی تو اسے گھر کا راہ لینا پڑے گی ، معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد قومی ورثے کی تباہی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی کے بعد اب قومی ورثے کی تباہی کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرا کر قومی ورثے کو ختم کئے جانے کا آغاز شروع ہو گیا ہے حالانکہ قومیں ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جاتی ہیں لیکن یہاں پر المیہ ہے کہ حکومت عالمی روایات کے برعکس کام کر رہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے عوام کو بے وقوف بناتا رہا ہے ،عوام کو جوسبز باغ دکھائے گئے ہیں اور وعدے کئے گئے انہیں پورا کرنا ہوگا،ہم وزیر اعظم کو ان کے وعدے یاد کراتے رہیں ،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ’’دیکھو اور انتظار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں،حکومت کی معاشی پالیسی انتہائی ناقص ہیں ان کا کوئی ویژن نہیں ہے ،گیس ،بجلی ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ہے ،حکومت کو ان غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں اگر حکومت کام نہیں کرے گی تو ان کو گھر کی راہ لینا پڑے گی ورگرنہ عوام خود انہیں گھر بھیجے گی۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات