ملتان،فورٹ منرو ہوٹل کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز مختص

پیر 3 دسمبر 2018 23:01

ملتان۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں قائم ہوٹل کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت پنجاب نے فنڈز مختص کردیئے ہیں،ٹی ڈی سی پی کے مطابق ڈیرہ غازیخان سے لگ بھگ 55کلومیٹر دورپہاڑوںمیں گھرے ہوئے 16کنال رقبہ پرپھیلے ہوئے فورٹ منروہوٹل کی اپ گریڈیشن کیلئے جوفنڈزمختص کئے گئے ہیں ،ان سے اس ہوٹل کی چاردیواری مین گیٹ بمعہ سیکورٹی روم ،پارکنگ ،ٹوئلٹس بچوں کے لئے پلے لینڈ ،چھ بیڈ رومز اورایک بڑا ڈائننگ ہال اورایک کانفرنس ہال تعمیر کیاجائے گا،اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے انجینئر زکی ایک ٹیم نے اس جگہ کادورہ کیا جبکہ آئندہ چندروز میں لاہورسے بھی انجینئرز کی ایک ٹیم فورٹ منرو آرہی ہے جس کے بعد دسمبر کے تیسرے ہفتے کے قریب تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :