Live Updates

ملین کی خطیر رقم سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 14سپیشل سینٹرز قائم کئے جائیں گے،چوہدری محمد اخلاق

سرگودھا ڈویژن میں سپیشل طلبہ کے لئے ڈگری کالج بھی قائم کیا جائے گا،وزیر سپیشل ایجوکیشن

پیر 3 دسمبر 2018 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) 562ملین کی خطیر رقم سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 14سپیشل سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ سرگودھا ڈویژن میں سپیشل طلبہ کے لئے ڈگری کالج بھی قائم کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے الحمرہ ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصدخصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے اپنی معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ مسلسل محنت اور سعی سے اپنی زاندگی کو سنوارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خصوصی افراد کی قومی ترقی میں بھرپور شمولیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے لے لئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب اپنی ترجیحات نئے سرے سے متعین کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

آج دنیا بھر میں ہر وہ قوم ترقی کی معراج کو چھو رہی ہے جس نے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔ علم و ہنر نے انسان کی صلاحیتوں میں وہ نکھار پیدا کر دیا ہے کہ وہ ہر روز نئے ستاروں پر کمند ڈال رہا ہے۔ میںبحیثیت منسٹر سپیشل ایجوکیشن ہر وقت اس فکر اور کوشش میں رہتا ہوں کہ کسی طرح خصوصی افراد کونا صرف معاشرے میں کھویا ہوا مقام مل جائے بلکہ واپنی زندگی اپنے طریقے اور خواہش کے مطابق گزار سکیں۔

صوبہ بھر میں 292خصوصی تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ حکومت 562ملین روپے کی لاگت سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 14سپیشل ایجوکیشن سینٹرز قائم کرے گی۔ ان اضلاع میں ملتان ، پنڈ دادان خان، سوہاوہ، جہلم ، کامونکی، فیروزوالا،سرائے عالمگیر، کہروڑپکا، سیت پور ، بہاولپور، میلسی چونیاں اور لودھراں شامل ہیں۔ 39ملین روپے کی لاگت سے ضلع رحیم یار خان ، ضلع سرگودھا اور وہاڑی میں سپیشل انسٹیٹیوٹ کو مڈل سے سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ہے۔

کتاب سے محبت کو فروغ دینے کے لئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو لائبریری کے لئے کتب فراہم کی گئیں ہیں۔ پنجاب کی پانچ ڈویژن میں ڈگری کالجز قائم کیے گئے ہیں جبکہ رواں سال سرگودھا ڈویژن میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس سال 19اضلاع میں سپیشل ایجوکیشن اداروں کو 35نئی بسیں مہیا کی جائیں گی جن کے لئے 200ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

محکمہ خصوصی تعلیم بین الاقوامی معیار کے مطابق نصاب مرتب کرے گا جبکہ صوبہ بھر میں فروغ تعلیم کے لئے ایک جامع پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیرمحمد اخلاق کا کہنا تھا کہ حکومت مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو صوبائی دائرہ کار میں لانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس سے بجٹ اور نظم و نسق کے مسائل حل ہو سکیں گے ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ، انکا کہنا تھا کہ -"مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ خصوصی افراد اور بچوں کا مستقبل تابناک اور روشن ہو گا"۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات