پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نومبر2018میں کاروائیوں کی جائزہ رپورٹ،34ہزار 580فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر 663فوڈ پوائنٹس کو سیل ،24پر مقدمات بھی درج قانون شکنی پر 13افراد گرفتار، 2230فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور22ہزار 482کو وارننگ نوٹس جاری

پیر 3 دسمبر 2018 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ نومبر میںصوبہ بھر کے صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق ملاوٹ مافیا، ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ہر گزرتے دن پنجاب فوڈ اتھارٹی گھیرا مزید تنگ کرنے لگی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ نومبر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتا ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میںکارائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماہ نومبر میںکل 34ہزار 580فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر 663فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔جبکہ ملاوٹ اور جعل سازی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب 24فوڈ آپریڑز پر مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

صحت دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے قانون شکنی کرنے پر 13افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔غیر معیاری انتظامات پر 2ہزار 230فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیںمزید بہتری کے لیے 22 ہزار 482فوڈ بزنس آپریڑزکو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے دن رات کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ عوام تک پہچنے والی خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجوتہ نہیںکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :