بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ 15 دسمبر کو، مین رائونڈ 17 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گی-