پرویز خٹک نے کے پی کے حکومت کے متعلق خود سے منسوب تنقیدی بیان کی تردید کردی

خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق ان کے بیان کو سیاق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: وزیر دفاع کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 5 دسمبر 2018 01:14

پرویز خٹک نے کے پی کے حکومت کے متعلق خود سے منسوب تنقیدی بیان کی تردید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) پرویز خٹک نے کے پی کے حکومت کے متعلق خود سے منسوب تنقیدی بیان کی تردید کردی، وزیر دفاع کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق ان کے بیان کو سیاق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بعض چینلز پر خیبر پختونخوا کی حکومت کے سلسلہ میں ان سے منسوب رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق ان کے بیان کو سیاق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ان کی قیادت میں صوبائی حکومت بطور احسن کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت سابقہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔