ْسینیٹر رحمان ملک کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر ؤوجسلو سوّو سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا غیر انسانی چہرہ اقوم متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کیا ، تحریری رپورٹ پیش رؤوجسلو سوّو نے سینیٹر رحمان ملک کو ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر ؤوجسلو سوّو سے اقوام متحدہ کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا غیر انسانی چہرہ اقوم متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کیااور اقوام متحدہ کے کونسل برائے انسانی حقوق کے صدر کو بھارتی ریاستی مظالم پر تحریری رپورٹ پیش کی ۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے صدرؤوجسلو سوّو نے سینیٹر رحمان ملک کو ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر فرخ عامل بھی موجود تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر ؤوجسلو سوّو کو کشمیر میں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے یو این انسانی حقوق کے صدر سے کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن بنانے اور بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی۔

صدر اقوام متحدہ انسانی حقوق ایمبسیڈر ؤوجسلو سوّو کو بتایاکہ جب تک بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے تنظیموں کو رسائی نہیں دیتا تب تک پابندیاں عائد کی جائے۔ اقوام متحدہ اپنا کمیشن کشمیر بھیج دیں تاکہ بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا مشاہدہ کرے۔بھارتی افواج نے کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کرکے وہاں کے باسیوں پر ہر ظلم روا رکھا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر لاٹھیاں، چھارہ گن اور ہر قسم کے گولے برسا رہے ہیں۔بھارتی افواج کشمیر ی عورتوں کی عصمت دری اور معصوم بچوں پر بھی ظلم کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کشمیر یوں کے قتل عام کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیبھارتی افواج ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں ڈال چکے ہیں۔

سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی افواج چھرہ بندوقوں کی فائیرنگ سے ہزاروں کشمیریوں کے آنکھیں ضائع ہوکر ہمیشہ کیلئے اندھے ہو گئیبھارتی حکومت اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ اپنے قرار دوں پر عمل دار آمد کرنے تک بھارت پر پابندیاں عائد بھارتی حکومت اب کشمیر کے بعد بلوچستان میں دھشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے۔چائینہ قونصلیٹ پر حملہ میں بھارت نواز دھشتگرد تنظیم بی ایل اے شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک