نبی پاک ؐکے صدقے پاکستان تاقیامت محفوظ رہے گا،فیاض الحسن چوہان
دو قومی نظریہ تحریک پاکستان کی بنیاد ہے،اقتدار کے لیے دو قومی نظریے پر اب کوئی حملہ نہیں کر سکتا‘صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت
بدھ 5 دسمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر ایسے حکمران بھی قابض رہے ہیں جنہوں نے مختلف طریقوں سے نظریہ پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
کبھی کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میںبہت سی قدریں مشترک ہیں۔ وہ یعنی ہندو بھی آلو گوشت کھاتے ہیں ہم بھی آلو گوشت کھاتے ہیں۔ وہ بھگوان کہتے ہیں ہم اللہ کہتے ہیں۔ مگر ایسی باتیں کرتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے تھے کہ ہمارا عقیدہ ہمارا ایمان ہی تو دراصل ہمیں ہندوئو ں سے جداکرتا تھا۔ یہ دو قومی نظریہ ہی تھا جو یہ ظاہر کرتا تھا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں ۔ وہ گیتا کو مانتے ہیں ہم اللہ قرآن کو مانتے ہیں۔ وہ نمستے کہتے ہیں ہم سلامتی بھیجتے ہیں۔ وہ بھگوان کے طور پر ہاتھی، گائے، بندر، سانپ اور پتھر تک کو پوجتے ہیں۔ ہم صرف اور صرف ایک اللہ کو مانتے ہیںلہٰذا فرق تو صاف ظاہر ہے۔ اسی سوچ اور اسی فرق کو بنیاد بنا کر قائداعظم نے علامہ اقبال اور چوہدری رحمت علی کے خواب کو تعبیر دی اور برصغیر کے مسلمانوں کو یہ شعور دیا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں جو کسی صورت ایک نہیں ہو سکتیں۔ میں ان تمام لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں جو دو قومی نظریے کے خلاف بات کرتے ہیں کہ اب وہ دور گزر گیا جب اقتدار کے لیے اور وزارت عظمیٰ کے لیئے دو قومی نظریے پر حملہ کیا جاتا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کے محب الوطن سپاہی کسی کو اس مذموم حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں سپیکر کے فرائض بشریٰ رحمان نے نبھائے جبکہ ابصار عبد العلی نے ڈپٹی سپیکر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ہمدرد شوریٰ سید علی بخاری سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے آئی سی ایم اے کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انسانیت کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے۔ خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت مساوات عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک پر امن اور مثالی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے محفوظ ہے اور انشااللہ تاقیامت محفوظ رہے گا۔ تقریب میں صدر آئی سی ایم اے پاکستان ضیاالمصطفیٰ سمیت بزنس پروفیشنلز کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.