ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں، ملکی موقف بین الاقوامی سطح پر پوری تندہی کے ساتھ پیش کرتے رہیں گے ،ْ وزیر خارجہ

پاکستان کی خارجہ پالیسی کو علاقائی اور عالمی تناظر میں مثبت انداز میں، جدید خطوط پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں ،ْ شاہ محمود قریشی کا بیان

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:12

ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں، ملکی موقف بین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں، ملکی موقف بین الاقوامی سطح پر پوری تندہی کے ساتھ پیش کرتے رہیں گے ،ْپاکستان کی خارجہ پالیسی کو علاقائی اور عالمی تناظر میں مثبت انداز میں، جدید خطوط پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ کی گذشتہ سو روزہ کارکردگی پر وزیر اعظم کی طرف سے دی جانے والی شاباش میرے لیے اور میری پوری ٹیم کیلئے انتہائی حوصلہ افزاء اور باعث افتخار ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پہلی دفاعی لائن کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں، ملکی موقف بین الاقوامی سطح پر پوری تندہی کے ساتھ پیش کرتے رہیں گیانہوںنے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو علاقائی اور عالمی تناظر میں مثبت انداز میں، جدید خطوط پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پچھلے سو دنوں میں ہم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پر زور موقف دینے، جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، افغانستان میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے ، ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات کے از سر نو احیاء ، عالمی سطح پر ناموس رسالت ص کو اٹھانے اور کرتارپور راہداری کھولنے سمیت سفارتی سطح پر بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔