ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کو پور ی جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں‘صالحہ سعید

شاہ عالم مارکیٹ کی کشمیری ، شو، ڈی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل برآمدوں میں قائم دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ‘ڈی سی لاہو ر

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کو پور ی جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ کی کشمیری ، شو، ڈی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے اور برآمدوں میں قائم دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا شاہ عالم مارکیٹ کی عالمگیر مارکیٹ اور ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آپریشن میں تجاوزات کی مسماری جاری ہے ۔

اسطرح ضلعی انتظامیہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر میاں میر قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کوجاری رکھے ہوئے ہے۔ قبرستان میں غیر قانونی احاطوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ ابھی تک آپریشن کے دوران2دکانوں اور تین کمروں کو مسمار کرد یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کی نگرانی اے سی کینٹ عمر حیات گوندل نے کی۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ نے جی بلاک ماڈل ٹائون قبرستان میں احاطے توڑنے کا آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔

آپریشن میںکُل 70احاطے مسمار کر دئیے گئے تھے۔ باقی احاطوں کو آج مسمار کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں انسداد تجاوزات مہم کو بھرپورطریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد تجاوزات و زمین واگزاری آپریشن کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تجاوزات و زمین واگزاری کا آپریشن 2اکتوبر کو شروع کیا گیا ۔ آپریشن میں اب تک 6949کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔واگزار کروائی گئی جگہ کی مالیت 22ارب روپے ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل سٹی میں 1966کنال، تحصیل رائیونڈ میں 2036 کنال جگہ کو واگزار کروایاگیا۔ماڈل ٹائون میں1663کنال ، شالیمار میں544کنال، اور کینٹ میں 714کنال جگہ کو واگزار کروایاگیا ہے۔آپریشن کے دوران175افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور7551پختہ سٹرکچرز کو گرایا گیا۔آپریشن کے دوران2214عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور4973دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ سرکار کی جگہ کی مکمل واگزاری اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :