پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین کئی شعبوں میں تعاون بڑھائے جانے کی ضرورت ہے ،مکیش کما ر چاولہ وزیر ایکسائز سندھ

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے در میا ن سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت ،سیاحت اور اسپورٹس کے شعبوں میں مزید تعاون کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور سندھ کے عوام کی طرف سے وہ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ تھائی لینڈ ایک مضبوط معیشت ہے اور وہ تعلیمی نصاب 95 فیصد سے زائد ہے اور سندھ میں تہذیب و ثقا فت اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ آج تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر یہاں موجود ہیں۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا قو می دن آنجہانی بادشاہ راماIX کی برسی کا بھی موقع ہوتا ہے تقریب سے تھا ئی لینڈ کے قونصل جنرل Thatree Chauvachata نے بھی خطاب کیا۔